Time 06 جنوری ، 2025
جرائم

لاہور میں شوٹر نے عمرہ ٹکٹ کے عوض شہری کو قتل کردیا

لاہور میں کرائے کے قاتل نے عمرہ ٹکٹس کے عوض شہری کو مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے کیا جس کا معاوضہ دو  عمرے کے ٹکٹس تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ یکم جنویر کو سبزہ زار کے علاقے میں شہری ریاض کا قتل ہوا تھا جس میں ملوث شوٹر عثمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا، امتیاز نے شوٹر کو دو عمرے کے ٹکٹس، موٹر سائیکل اور 30 ہزار روپے دینےکا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :