06 جنوری ، 2025
شیخوپورہ میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے دوبچوں کو زہر دے کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بچوں کو زہر دینے کے بعد خاتون نے بھی زہرکھاکرخودکشی کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایاکہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے ایک بچے کی عمر چار اور دوسرے کی ڈھائی سال ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔