Time 06 جنوری ، 2025
کھیل

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔

اسلام آباد میں ہوٹل پہنچنے پر مہمان کھلاڑیوں کو شال پیش کی گئیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹور کا آغاز تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی  جو پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ملتان میں گی، پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :