Time 07 جنوری ، 2025
پاکستان

لاہور: پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد

لاہور: پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد
لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر دائر نیب ریفرنس پر سماعت کی/ فائل فوٹو

لاہور : احتساب عدالت نے پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔ 

جیو نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر دائر نیب ریفرنس پر سماعت کی جس سلسلے میں پرویز الٰہی پیشی کے لیے عدالت پہنچے اور عدالتی عملے نے ان کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

مزید خبریں :