Time 07 جنوری ، 2025
دلچسپ و عجیب

خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کیساتھ بھاگ گئی

خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کیساتھ بھاگ گئی
 راجو نامی شہری نے اپنی 36 سالہ اہلیہ کے بھکاری کے ساتھ مبینہ طور پر بھاگ جانے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی—فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر ایک بھکاری کے ساتھ بھاگ نکلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو نامی شہری نے اپنی 36 سالہ اہلیہ کے بھکاری کے ساتھ مبینہ طور پر بھاگ جانے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ راجو نے کہا ہے کہ وہ ہرپال پور کے علاقے میں اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ رہتا ہے، 45 سالہ ننھا پنڈت نامی شخص کبھی کبھی محلے میں بھیک مانگنے آتا تھا اور میری بیوی سے بات کرتا تھا، بعدازاں دونوں کی فون پر بھی بات شروع ہوگئی۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ 3 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے قریب میری بیوی راجیشوری نے ہماری بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ کپڑے اور سبزی لینے بازار جا رہی ہے لیکن جب وہ واپس نہیں آئی تو میں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا، وہ نہیں ملی۔

راجو کا کہنا ہے کہ میری بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے، میں نے ایک بھینس بیچ کر جو رقم حاصل کی تھی وہ بھی بیوی ساتھ لے گئی، مجھے شک ہے کہ بھکاری میری بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ننھے پنڈت نامی بھکاری اور خاتون کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :