Time 07 جنوری ، 2025
پاکستان

بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگرکی ایک آنکھ سفید موتیےسے مکمل متاثر ہوگئی

بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگرکی ایک آنکھ سفید موتیےسے مکمل متاثر ہوگئی
، سفید موتیےکی وجہ سے ٹائیگر کی ایک آنکھ مکمل طور پر متاثر ہوگئی ہے،فوٹو: سوشل میڈیا 

بہاولپور کے چڑیا گھر (شیر باغ)  میں بنگال ٹائیگرکی آنکھ سفید موتیےکی وجہ سے مکمل طور پر متاثر ہوگئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف عثمان بخاری کے مطابق شیر باغ میں بنگال ٹائیگر آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہے، سفید موتیےکی وجہ سے ٹائیگر کی ایک آنکھ مکمل طور  پر متاثر  ہوگئی ہے جب کہ دوسری جزوی متاثر ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہےکہ  ٹائیگر کی آنکھوں کے علاج کے لیے پاکستان میں ٹیکنالوجی ہی موجود نہیں، ابتدائی علامات پر علاج کیا گیا، سفید موتیا اب پوری آنکھ میں پھیل چکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق  بنگال ٹائیگر کی عمر 7 سال ہے، ٹائیگر کی آنکھوں کی سرجری کے لیے چند این جی اوز سے رابطےکیے ہیں۔

مزید خبریں :