Time 08 جنوری ، 2025
دنیا

بھارت میں بپھرے ہاتھی نے ہجوم میں کھڑے شخص کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک فیسٹیول کے دوران ہاتھی بپھرگیا۔

واقعے کی خوفناک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیسٹیول میں موجود 5 میں سے ایک ہاتھی نے ہجوم میں کھڑے ایک شخص کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہاتھی کے حملے کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد افراد نے مل کر 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد ہاتھی پر قابو پایا۔

مزید خبریں :