Time 09 جنوری ، 2025
پاکستان

مذاکرات کی اگلی بیٹھک تک فریقین کو تحمل سےکام لینا چاہیے، شیر افضل مروت

مذاکرات کی اگلی بیٹھک تک فریقین کو تحمل سےکام لینا چاہیے، شیر افضل مروت
 تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا، عمران خان نے کہا کہ ہمارے مطالبات ہیں تو تحریری طور پردینےمیں کوئی حرج نہیں: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹو

پشاور: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے شیر افضل مروت نےکہا کہ عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور  بیانات نہیں دینا چاہیے،   مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا۔ 

شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا مگر بانی پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی ہے اور کہا کہ  پوری قوم کو پتہ ہےکہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے مطالبات ہیں تو تحریری طور  پر دینےمیں کوئی حرج نہیں۔

شیر افضل مروت نےکہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزاؤں کے ہم عادی ہوگئے ہیں، احتساب عدالت کا جو بھی فیصلہ آتا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کیسز کا کیا انجام ہوتا ہے سب کو علم ہے۔ 

واضح رہے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مزاکرات کے 2 دور ہوچکےہیں جس میں حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن سے مطالبات تحریری طور پر دینےکا کہنا ہے۔ 

مزید خبریں :