Time 09 جنوری ، 2025
پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن، آج کوئی بھی ملنے نہ آیا

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن، آج  کوئی بھی ملنے نہ آیا
عمران خان سے ملاقات کا دن ہونےکے باوجودکوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا،فوٹو:فائل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا۔

عمران خان سے ملاقات کا دن ہونےکے باوجودکوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا۔

مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کےلیے نہ پہنچا۔ وکیل فیصل چوہدری کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کی اجازت تاحال نہیں ملی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق  منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا ہے تاہم ملاقات کی اجازت  ملنے یا نہ  ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلا اڈیالہ جیل  پہنچتے ہیں۔

مزید خبریں :