Time 11 جنوری ، 2025
جرائم

کراچی: خاتون نے ڈکیتی کیلئے آنیوالے ڈاکو کو تھپڑ دکھا کر بھگادیا، ویڈیو وائرل

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں خاتون نے لوٹ مار کے لیے آنے والے ڈاکو کو ڈرا کر بھگادیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر کھڑی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکو نےگھر کے باہر کھڑی خاتون سےلوٹ مار کی کوشش کی لیکن خاتون نے بلا کسی جھجھک کے ڈاکو کو مارنے کے لیے ہاتھ اٹھایا تو ڈاکو وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ7جنوری کو پیش آیا اور ویڈیو کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :