12 جنوری ، 2025
رحیم یارخان کے علاقے خان پور میں ڈاکوؤں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پرانڈھڑ گینگ کے ڈاکوؤں نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پرحملہ کیا۔
پولیس کا کہنا تھاکہ ڈاکوؤں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 بھائی شامل ہیں۔
عثمان چانڈیہ نے پولیس کا مخبربن کرانڈھڑ گینگ سے دوستی کی تھی اور عثمان چانڈیہ کی مخبری پر چند ماہ قبل گینگ کے سرغنہ سمیت ساتھیوں کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے ڈاکوؤں نے حملہ کیا
ڈی پی او رضوان گوندل کا کہنا ہے کہ پولیس کیلئے کام کرنے والے عثمان چانڈیو کا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گنے کی فصل میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا ہے، رحیم یار خان پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔