13 جنوری ، 2025
آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔
تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری ،نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ ،مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ 15 رکنی اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلے گا۔