Time 15 جنوری ، 2025
دنیا

امریکا میں ٹرانس جینڈرز کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور

امریکا میں ٹرانس جینڈرز کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور
خبر ایجنسی کے مطابق بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہونا باقی ہے، قانون بننے کا امکان کم ہے—فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس سے متعلق بل پر ووٹنگ ہوئی تو بل کے حق میں 218 ووٹ پڑے جن میں 2 ڈیموکریٹک ارکین بھی شامل تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہونا باقی ہے اور قانون بننے کا امکان کم ہے۔

فیڈرل فنڈنگ حاصل کرنے والے اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں میں ٹرانس جینڈر ایتھیلیٹ حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید خبریں :