Time 15 جنوری ، 2025
جرائم

کورنگی میں ڈاکوؤں نے فجر کی نماز کے بعد گھر آنیوالے نوجوان کو قتل کردیا

کورنگی میں ڈاکوؤں نے فجر کی نماز کے بعد گھر آنیوالے نوجوان کو قتل کردیا
ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جا رہے تھے تاہم واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے  فائرنگ کرکے مظفر اقبال نامی نوجوان کو ہلاک کردیا۔

 ایس ایس پی کورنگی کے مطابق17 سالہ  نوجوان مظفر اقبال فجر کی نماز پڑھ کر گھر جا رہا تھا کہ اس دوران 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جا رہے تھے تاہم  واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا۔

دوسری جانب 3 جنوری کو کورنگی زمان ٹاؤن میں ساحل مسیح کو بھی ڈاکوؤں نے قتل کردیا تھا، ادھر اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک پر 9 جنوری کو ڈکیتی مزاحمت پرشہری عارف کو قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :