15 جنوری ، 2025
بالی وڈ کے دو نام جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، شاہ رخ خان اور جیا بچن، دونوں ہی کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے جس کا اظہار دونوں برملا کرچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں جیا بچن شاہ رخ کو تھپڑ مارنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ جیا بچن نے یہ اپنی بہو ایشوریا رائے کی وجہ سے کہا تھا۔
شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے نے ایک دوسرے کے ساتھ کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا، ان فلموں میں جوش، محبتیں اور دیوداس جیسی فلمیں شامل ہیں تاہم 2000کی دہائی کے شروع میں سپر اسٹار شاہ رخ کے ساتھ ایشوریا کے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات خراب ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا، ایشوریا نے ایک مرتبہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں شاہ رخ کی وجہ سے 5 فلموں سے نکالا گیا۔
اداکارہ کے مطابق ان فلموں میں ’چلتے چلتے‘ اور ’ویر زارا‘ شامل تھیں تاہم بعد میں شاہ رخ نے ایشوریا سے معافی مانگ کر معاملات سلجھا لیے تھے۔
جب 2008 میں اس حوالے سے ایک انٹرویو میں جیا بچن سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ’اگر وہ (شاہ رخ) میرے گھر آتے تو میں انہیں تھپڑ مار دیتی، جیسے اپنے بیٹے کو مار سکتی ہوں‘۔
جیا نے شاہ رخ کے ایشوریا سے متعلق دیے گئے بیان پر بھی مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 2007 میں ابھیشیک اور ایشوریا کی شادی میں بھی اس لیے شریک نہ ہوئے کیونکہ ان کے اداکارہ سے تعلقات خراب تھے جب کہ بچن خاندان سے کافی اچھے تعلق تھے۔
اس پر جیا بچن نے کہا تھا کہ اگر ممکن ہوتا تو میں شادی کی تاریخ تبدیل کرکے شاہ رخ کو ضرور آنے کا کہتی۔