Time 15 جنوری ، 2025
پاکستان

بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردیدکردی

بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردیدکردی
 ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پربات چیت چل رہی ہے، بیرسٹر گوہر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سےگفتگو،فوٹو: فائل 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے 2 روز قبل پشاور میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز  سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نےکہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔

 بیرسٹرگوہر نےکہا کہ  ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پربات چیت چل رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلےگا۔

مزید خبریں :