Geo News
Geo News

Time 16 جنوری ، 2025
پاکستان

ملک میں سردی کی شدت برقرار، سب سے کم درجہ حرارت کہاں ریکارڈ کیا گیا؟

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لیہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور  اسکردو میں پارہ منفی 10 رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ 

کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

 پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔