Time 17 جنوری ، 2025
پاکستان

بیوروکریٹس کی بطور وی سی تقرری، سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری

بیوروکریٹس کی بطور وی سی تقرری، سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری
حکومتی فیصلے کے خلاف جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی تدریس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف مختلف جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔ 

حکومتی فیصلے کے خلاف جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی تدریس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سندھ میں بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے فیصلے پر فپواسا نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ 

فپواسا نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلرز کی تقرری کےلیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں اور اساتذہ کے لیے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے۔

مزید خبریں :