Time 18 جنوری ، 2025
دلچسپ و عجیب

خوبصورت جزیرے میں رہائش، دنیا کی سب سے بہترین ملازمت کی پیشکش

خوبصورت جزیرے میں رہائش، دنیا کی سب سے بہترین ملازمت کی پیشکش
اسکاٹش وائلڈ لائف ٹرسٹ کی جانب سے آئی لینڈ آف Handa کے لیے مینیجر کو تلاش کیا جا رہا ہے/ فوٹو بشکریہ Steve Gardner

بیشتر افراد کوئی کام کیے بغیر کمانے کے خواہشمند ہوتے ہیں یا ان کی خواہش ہوتی ہے کہ سیاحت ان کی کمائی کا ذریعہ بن جائے تو ایسی ہی زبردست ملازمت کی پیشکش اسکاٹ لینڈ میں سامنے آئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے بے آباد جزیرے کے لیے ایک 'مینیجر' کو تلاش کیا جا رہا ہے جسے رہائش کے ساتھ ساتھ سالانہ 31 ہزار ڈالرز (86 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تنخواہ دی جائے گی۔

اسکاٹش وائلڈ لائف ٹرسٹ کی جانب سے آئی لینڈ آف Handa کے لیے مینیجر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

یہ جزیرہ یورپ میں سمندری پرندوں کی شرح افزائش کے حوالے سے بہت اہم سمجھا جاتا ہے، اس جزیرے کی چٹانوں کا نظارہ مسحور کن ہے اور وہاں تک رسائی کشتی کے ذریعے ممکن ہوتی ہے۔

اسکاٹش وائلڈ لائف ٹرسٹ کے مطابق اس ملازمت کے لیے کنٹریکٹ کی مدت تک کے لیے رہائش بھی فراہم کی جائے گی جب کہ یہ ملازمت ان جوڑوں کے لیے بھی دستیاب ہے جو یہ کام اکٹھا کرنے کے خواہشمند ہوں گے اور ساتھ زندگی بھی گزاریں گے۔

ملازمت کرنے والے کو ایک گاؤں Scourie کا ہر ہفتے دورہ کرنا ہوگا تاکہ کپڑے دھونے، بینکنگ سے جڑے کام اور خریداری کرسکے۔

ملازمت کے اشتہار کے مطابق Handa آئی لینڈ رینچر (مینیجر) کو مؤثر طریقے سے اس خوبصورت جزیرے کی دیکھ بھال کرنا ہوگی۔

کامیاب امیدوار ورک پروگرامز کو آرگنائز اور رضا کاروں کی ایک ٹیم کو بھی سنبھالنا ہوگا جب کہ وہ جزیرے کی جنگلی حیات اور وہاں ہر سال آنے والے 8 ہزار سیاحوں کا نگران بھی ہوگا۔

جزیرے میں کوئی بھی مستقل طور پر نہیں رہتا تو یہ ملازمت ایسے فرد کے لیے مناسب ہوگی جو شہر کی مصروف زندگی سے دور رہنے کا خواہشمند ہوگا۔

اچھی بات یہ ہے کہ ملازمت کے لیے کسی خاص کوالیفکیشن کی ضرورت نہیں البتہ بحری اور قدرتی چیزوں کے بارے میں جاننا ملازمت کے حصول کا موقع بڑھائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس اور کسی گاڑی تک رسائی بھی ضروری ہوگی۔

آغاز میں یہ ملازمت 6 ماہ کے کانٹریکٹ کے ساتھ دی جائے گی اور 31 ہزار ڈالرز (6 ماہ کے لیے) تنخواہ دی جائے گی۔

مزید خبریں :