Time 19 جنوری ، 2025
کھیل

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں کرائیں،فوٹو: اے ایف پی

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ  توڑ دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز  251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں کرائیں۔ یہ  پاکستانی بولرز کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں مختصر ترین میچ وننگ کارکردگی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹیسٹ میچ کی فتح کے لیے سب سےکم گیندیں بنگلادیش کے خلاف کرائی تھیں۔ 2005 میں ملتان ہی میں بنگلادیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائے تھے۔

اس کے علاوہ اس ٹیسٹ میچ میں ایک 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا ہے۔

اس ٹیسٹ میچ کی چاروں اننگز میں 1064 گیندیں کروائی گئیں، یہ پاکستان کی اپنی سرزمین پر نتیجہ خیز ٹیسٹ میچز میں سے سب سے کم گیندوں پر مشتمل میچ ہے۔

اس سے قبل 1990 میں ویسٹ انڈیز سے ہی ہونے والے ٹیسٹ میچ میں صرف 1048 گیندوں پر ہی نتیجہ آگیا تھا۔

مزید خبریں :