Time 19 جنوری ، 2025
پاکستان

نواز شریف کا مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان

نواز شریف کا مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان
نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی عمرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنےکے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کےگراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

ن لیگ کے صدر نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

مزید خبریں :