Time 20 جنوری ، 2025
کاروبار

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ  جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافےکے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 439 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 541 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 708 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :