Time 21 جنوری ، 2025
جرائم

جی سی یونیورسٹی لاہور کی ایم فل کی طالبہ کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

جی سی یونیورسٹی لاہور کی ایم فل کی طالبہ کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
ایف آئی آر کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی،فوٹو: فائل

لاہور میں گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی ایم فل کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ نے تین لڑکوں پر  اجتماعی زیادتی کا الزام عائدکیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں گینگ ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی۔

طالبہ نے الزام لگایا ہےکہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کی،  ناشتہ کرانے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، وہاں سے سندر کی نجی سوسائٹی میں لےگیا جہاں ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے زیادتی کی اور  ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہینڈ بیگ میں رکھی بہن کی چیک بک سے دو چیک بھی لے لیے۔ ملزمان نے راز فاش کرنے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :