22 جنوری ، 2025
پاکستان میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر( این ای او سی) کے مطابق 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے۔
این ای او سی کا کہنا ہےکہ ڈی آئی خان میں7 جنوری 2025 کو پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری 2025 کوکی گئی۔
این ای او سی کے مطابق 2024 میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھے۔
کوآرڈینیٹر این ای او سی کا کہنا ہےکہ سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سےشروع ہو رہی ہے، ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔