Time 23 جنوری ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی مطالبات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا: عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مطالبات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا: عرفان صدیقی
عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے ساتھ اگلی بیٹھک 28 جنوری کو لگنے کی امید کا اظہار کیا ہے—فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر جوڈیشل کمیشن بننے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔

عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے ساتھ اگلی بیٹھک 28 جنوری کو لگنے کی امید کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے اب تک کسی فیصلے پر نہ پہنچنے کی بھی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو اگلے مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات واضح ہیں، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف بولے کہ جوڈیشل کمیشن بنا تو صرف 9 مئی اور 26 نومبر نہیں، 35 پنکچر، فارم 47 اور دھرنے بھی اس میں آجائیں گے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر حکومت سے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری صورت میں دیے تھے۔

مزید خبریں :