Time 24 جنوری ، 2025
کاروبار

حکومت پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کردی

حکومت پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور  ہیلپ لائن قائم کردی
نگہبان رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا پسند نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز/ فائل فوٹو

لاہور: حکومت پنجاب نے رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن بھی قائم کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے جب کہ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ یونین کونسل اوربلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے اورساتھ ہی نگہبان رمضان پیکج کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے، عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا پسند نہیں۔

مزید خبریں :