Time 24 جنوری ، 2025
دنیا

مسجد الحرام میں بجلی کا متبادل بیرونی نظام جسے گزشتہ 40 سال سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی

مسجد الحرام میں بجلی کا متبادل بیرونی نظام جسے گزشتہ 40 سال سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی
فوٹو: فائل

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں بجلی کا متبادل بیرونی نظام گزشتہ 4 دہائیوں سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سی ای او غازی الشھرانی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں بجلی کی فراہمی کے  11 سے زائد بنیادی اور بیک اپ ذرائع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 برس سے مسجد الحرام میں بیرونی بیک اپ استعمال کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔

ایک تقریب سے خطاب میں غازی الشھرانی کا کہنا تھا مسجد الحرام میں 24 گھنٹے زائرین کی آمد و رفت رہتی ہے جس کے باعث یہاں سہولیات کی فراہمی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ  اس وقت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسمارٹ ایسٹ اینڈ سروسز مینجمنٹ ایپلیکیشنز اور جدید ترین سینسرز کو اپنانے پر کام کر رہے ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی اور معیار کو بہتر کیا جا سکے۔

مزید خبریں :