Time 24 جنوری ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی کے جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامرڈوگر، وجہیہ قمر، سرداریوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔

نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

مزید خبریں :