Time 25 جنوری ، 2025
جرائم

لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا، لاکھوں پتنگیں برآمد

لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا، لاکھوں پتنگیں برآمد
ملزم نے پتنگ ساز فیکٹری بنا رکھی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔ فوٹو فائل

لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اندرون شہر  میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا، اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ لگا رکھا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ  کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور خام مال برآمدکر لیا، ملزم اندرون وبیرون ملک آن لائن پتنگیں فروخت کرتا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فیکٹری کی بندش سے پتنگ بازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :