25 جنوری ، 2025
دنیا بھر میں کئی اقسام کے خوبصورت جانور پائے جاتے ہیں جو نہ صرف اپنی خوبصورتی اور ذہانت کی وجہ سے توجہ طلب ہوتے ہیں بلکہ کچھ جانور لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔
قدرت نے زمین پر بہت سارے جانور ایسے پیدا کیے ہیں جو انسانوں سے بھی زیادہ لمبی زندگی گزارتے ہیں۔
گرین لینڈ شارک
اس شارک کا تعلق سب سے زیادہ عمر پانے والی شارک میں ہوتا ہے یہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری بھرکم ہوتی ہے۔
اس شارک کی لمبائی 6.4 میٹر ہے اور اس کا وزن ایک ہزار کلو کے قریب ہوتا ہے، یہ مچھلی 400 سال تک زندہ رہ سکتی ہے۔
رف آئی راک فش
گہرے سمندر میں پائی جانے والی یہ مچھلی اپنے شوخ رنگ کی وجہ سے خاصی توجہ حاصل کرتی ہے جب کہ اس کی زندگی 200 سال تک ہوسکتی ہے۔
ایشیائی ہاتھی
ایشیائی ہاتھی کے بارے میں یہ بات بھی کافی مشہور ہے کہ یہ جانور جلدی غصے میں آجاتا ہے اور اگر اس کی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ ہاتھی 80 سال تک زندہ رہتا ہے۔
گالاپاگوس کچھوا
کچھوؤں کے حوالے سے سب ہی واقف ہیں کہ یہ سست چلنے والا جانور کئی سال لمبی عمر پاتا ہے، ان کچھوؤں کی مختلف اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہے۔
سلفر کرسٹیڈ کوکاٹوز
یہ طوطا نہ صرف اپنی خوبصورتی سے سب کو بھاتا ہے بلکہ یہ اپنی ذہانت کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہے، اس طوطے کی عمر تقریباً 100 سال کے قریب ہوتی ہے۔