Time 25 جنوری ، 2025
کھیل

پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 20 وکٹیں گرنےکا ریکارڈ بن گیا

پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 20 وکٹیں گرنےکا ریکارڈ بن گیا
ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 10، 10 وکٹیں گرگئیں، فوٹو: فائل

پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 20 وکٹیں گرنےکا ریکارڈ بن گیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز  پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کی 10، 10 وکٹیں گرگئیں۔

 پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں پہلے روز ہی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی آج ہی 154 رنز  پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2004 کے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 18 وکٹیں گری تھیں۔

مزید خبریں :