25 جنوری ، 2025
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبےکے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی شعبےکے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کیا جب کہ گھریلو صارفین کے لیےگیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کر دیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیپٹو پاور کے لیے گیس ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ منظور کیا گیا۔کیپٹو پاور کے لیے ٹیرف 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق کیپٹو پاور پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔