Time 26 جنوری ، 2025
پاکستان

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کیجانب سے آج یوم سیاہ منایا گیا

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کیجانب سے آج یوم سیاہ منایا گیا
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر دیں/ فائل فوٹو

سرینگر: بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کی جانب سے آج یوم سیاہ منایا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر 'یوم سیاہ' منایا۔

یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر دیں جبکہ بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔ 

یوم سیاہ پر آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اس دن کامقصدعالمی برادری کوپیغام دیناہےکہ کشمیری بھارت کےجبری قبضے کو مستردکرتے ہیں۔ 

مزید خبریں :