Time 26 جنوری ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ  پر نہیں لگانا چاہتا۔

ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔ 

مزید خبریں :