26 جنوری ، 2025
امریکی ریاست رھوڈز آئی لینڈز کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو سے پاکستانی جوڑے کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سابق جج فرینک کیپریو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبہ کے باعث وہ سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔
کچھ سالوں قبل ان کی عدالت میں ایک پاکستانی جوڑا آیا تھا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا، مقدمے کی سماعت کے بعد انہوں نے جج فرینک کیپریو کو روایتی چترالی ٹوپی بھی تحفے میں دی تھی۔
اب جج فرینک کیپریو نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک ویڈیو اپلوڈکی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بعد میں بھی اس پاکستانی جوڑے سے رابطے میں رہے اور انہوں نے اس جوڑے کو اپنے گھر پر مدعو کیا جہاں انہوں نے جج کو روایتی مٹن کڑاہی بھی بناکر کھلائی۔
جج فرینک کیپریو نے خاندان کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں سے جس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں یہ انہوں نے اپنے والدین سے سیکھا اور خاندان اسی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے کہ بچے وہی کچھ کرتے ہیں جو وہ اپنے والدین کو کرتا ہوا دیکھتے ہیں۔