Time 26 جنوری ، 2025
کھیل

کراچی میں ہونے والی 10 ویں ایس او پی میراتھون قاسم باجوہ نے جیت لی

کراچی میں ہونے والی دسویں ایس او پی میراتھون قاسم باجوہ نے جیت لی۔

اسپیشل اولمپک پاکستان اور گورنرسندھ کے ساتھ اشتراک سے کراچی میں میراتھون کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 کلومیٹر کی میراتھون ہوئی جبکہ دس کلومیٹر اور پانچ کلو میٹر کی ریسز بھی منعقد کی گئیں۔

مردوں کی میراتھون میں قاسم باجوہ اور خواتین میں نتاشا حسن نے کامیابی حاصل کی ۔ دس کلو میٹر ریس میں شاکر عثمان اور ماہ نور فاطمہ نے میدان مارا  جبکہ پانچ کلو میٹر میں محمد ضیا اللہ اور قندیل سلطان سب سے آگے رہیں۔ 

اس موقع پر گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو واضح پیغام دیا اور کہا کہ دنیا کو دکھانا ہے کہ پاکستانی امن پسند لوگ ہیں ، کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے

میراتھون میں شریک اولمپین ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

میراتھون میں غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی حصہ لیا اور فاتح رنرز میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید خبریں :