Time 27 جنوری ، 2025
دنیا

بل گیٹس کو طلاق پر پچھتاوا، زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا

بل گیٹس کو طلاق پر پچھتاوا، زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا
بل گیٹس اور میلنڈا فرینچ کی 27 سالہ شادی کےبعد 2021 میں طلاق ہوئی تھی—فوٹو: فائل

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق ان کے اور میلنڈا دونوں کے لیے دکھ اورمشکل تھی۔

بل گیٹس نے کہا امید تھی ہماری شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 45 سال ساتھ گزارنے والے میرے والدین کی تھی،  جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن بہت زیادہ کامیاب اس وقت ہوا جب ہم ساتھ تھے۔

واضح رہے کہ میلنڈا پہلے ہی بل گیٹس سے اپنی طلاق کو 'مشکل' اور 'تکلیف دہ' کہہ چکی ہیں،  بل گیٹس اور میلنڈا فرینچ کی 27 سالہ شادی کے بعد 2021 میں طلاق ہوئی تھی۔

مزید خبریں :