27 جنوری ، 2025
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 300 روپےکی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپےکی کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 89 ہزار ایک سو روپے ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں 200 روپےکمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے تھی۔
دس گرام سونےکا بھاؤ 257 روپےکم ہوکر 2 لاکھ47 ہزار 856 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 767 ڈالر فی اونس ہے۔