Time 27 جنوری ، 2025
پاکستان

شب معراج کے موقع پر سندھ کے اسکولوں اورکالجوں میں تعطیل کا اعلان

شب معراج کے موقع پر سندھ کے اسکولوں اورکالجوں میں تعطیل کا اعلان
ملک بھر میں شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں کل 28جنوری کو تعطیل ہوگی۔

اعلامیہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ضمنی عملی امتحان (پریکٹیکل) ملتوی کردیاگیا۔ اب ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 کو لیا جائےگا۔

دوسری جانب ناظم امتحانات  جامعہ کراچی نےکہا ہےکہ جامعہ کے تحت 28  جنوری کو امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔

خیال رہےکہ ملک بھر میں  شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

مزید خبریں :