Time 28 جنوری ، 2025
کاروبار

شرح سود میں کمی کے باوجود آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا

شرح سود میں کمی کے باوجود آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا
100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 11 ہزار 434 رہی،فوٹو: فائل

شرح کمی سے پہلے اور شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گرا ہے، آج 100 انڈیکس 1489 پوائنٹس کمی سے 112030 پر بند ہوا ہے، 2 روز میں انڈیکس 2ہزار 850 پوائنٹس گرا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شرح سود میں توقع کے مطابق کمی کے باوجود کاروبار کا منفی دن رہا۔ بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس  1489 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 30پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 11 ہزار 434 رہی۔

بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے 29 ارب 20 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار777 ارب روپے ہوگئی ہے۔  

مزید خبریں :