29 جنوری ، 2025
کوئٹہ میں امریکا سے آئی ہوئی لڑکی کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کی بلوچی اسٹریٹ میں 13سال کی لڑکی کےقتل کیس میں اس کے والد اور ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کے والد نے سالے کے ساتھ مل کربیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس کےمطابق ملزمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ مقتولہ نامناسب ویڈیوز بنانے لگی تھی جس پر اسے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کے قتل کاکیس سیرئس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل لڑکی کے والد نے بتایا تھا کہ وہ 28سال سے امریکا میں تھا اور 15جنوری کوبچوں کے ہمراہ لاہور اور پھر 22جنوری کو کوئٹہ آیا جہاں گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق ہوئی۔