29 جنوری ، 2025
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کو سگنلز پر بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنےکے خلاف درخواست پراحکامات جاری کردیے جس میں عدالت نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ شہر کے کسی پر بھی سگنل پرخواجہ سرا اوردیگربھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلزپربھکاریوں کےخلاف کارروائی کی جائے، بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کوپریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتےہیں۔
عدالت نے کہا کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کی پریشان اورہراساں کرتےہیں۔