Time 29 جنوری ، 2025
پاکستان

ہر 5 میں سے ایک پاکستانی کا اپنے خاندان یا جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہونےکا انکشاف

ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی کا اپنے خاندان یا جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔ سروے میں ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی کا اپنے خاندان یا جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

سروے میں 20  فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ چھ ماہ میں کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا جبکہ 77  فیصد نے کہا کہ ان کے یہاں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ 

خاندان میں طلاق کے واقعات سے خواتین زیادہ آگاہ نکلیں، خواتین میں سے 22 فیصد اور مردوں میں 19 فیصد نے کسی جاننے والےکی طلاق ہونے کا بتایا۔

مزید خبریں :