30 جنوری ، 2025
بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کردی۔
ابراہیم علی خان کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے کافی خبریں سرگرم تھیں جن کی تصدیق بلآخر کرن جوہر نے کردی۔
کرن جوہر نے یہ تصدیق سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہوں نے امریتا سنگھ اور سیف علی خان سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بھی بتایا۔
ہدایت کار نے ابراہیم کے حوالے سے کہا کہ فلمیں ان کے خون میں موجود ہیں، ان کی جینز میں ہیں اور یہ ان کا جوش ہے۔
تاہم کرن جوہر نے فلم کے حوالے سے کچھ خاص ذکر نہیں کیا اور صرف ابراہیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ٹیلنٹ کو سراہا۔
کرن جوہر کی اس پوسٹ پر معروف اسٹارز کی جانب سے ابراہیم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سیف علی خان کے مداح بھی بیٹے کی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں۔