30 جنوری ، 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں مجبوری کے تحت آئیں۔
امبر خان نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کے ساتھ ساتھ ماں کے فرائض انجام دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں شوبز میں مجبوری کے تحت آئی، اگر شوبز میں آنا ہوتا تو شادی سے پہلے آتی، ایک دو کمرشل کرنے کے بعد میں نے کام چھوڑ دیا کیونکہ مجھے اچھا نہیں لگتا تھا کہ میں بیٹی کو گھر چھوڑ کر آتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے عروج پر میری دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا لیکن شوہر نے مالی مسائل کی وجہ سے منع کردیا۔
امبر خان نے خود پر ہونی والی تنقید پر کہا کہ شوہر سے طلاق کے اگلے روز میں اپنے کام پر گئی اور اپنا مارننگ شو کیا، میں ذمہ دار ہوں اس کے باوجود میں ایک ٹرامہ سے گزر رہی تھی، میں نے کبھی لوگوں کی پرواہ نہیں کی، میرا تعلق اللہ تعالی سے مضبوط ہے اور خوف خدا ہے۔
اداکارہ نے سوال کیا کہ اگر کل کو مجھ پر برا وقت آئے گا تو مجھے دال روٹی عوام آکر دے گی؟ کوئی نہیں آئے گا آپ نے خود پر اعتماد ہونا ہے، کچھ چیزیں آپ نے اپنے اندر خود پیدا کرنی ہے۔