Time 30 جنوری ، 2025
کاروبار

ملک میں سونےکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونےکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہے،فوٹو: فائل

پاکستان میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1600  روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 778 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مزید خبریں :