30 جنوری ، 2025
گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 32 فیصد پاکستانیوں میں پرفیوم کا استعمال عام ہے اور وہ باقاعدگی سے خوشبو لگاتے ہیں۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 32 فیصد پاکستانی باقاعدگی سے خوشبو لگاتے ہیں جب کہ 68 فیصدکبھی کبھار پرفیوم کا استعما ل کرتے ہیں۔
سروے نتائج کے مطابق پرفیوم کا استعما ل نوجوانوں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں میں زیادہ ہے۔
ایف اے یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ 55 فیصد پاکستانیوں نے باقاعدگی سے خوشبو استعمال کرنےکا کہا۔
کم تعلیم یافتہ افراد میں 28 فیصد نے روزانہ ، 72فیصد نے شاذونادر عطر یا پرفیوم لگانےکا کہا۔
30 سال سےکم عمر نوجوانوں میں 40 فیصد نے پرفیوم استعما ل کرنےکا بتایا۔