Time 31 جنوری ، 2025
پاکستان

سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

 سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ہے جس کے تحت 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :