31 جنوری ، 2025
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہوگیا۔
قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش وتعمیراتی کام 4 ماہ میں مکمل کیا گیا اور اب یہ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
تزئین و آرائش کے بعد 24 ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم میں مزید 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بنی ہے اور اب 34 ہزار سے زائد شائقین بیک وقت گراؤنڈ میں میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 7 فروری کو وزیر اعظم افتتاح کریں گےاور اس سے قبل اسٹیڈیم کا کام 100 فیصد مکمل ہو گا۔