31 جنوری ، 2025
اگر آپ بھی سفر کے دوران یا پھر روزانہ اپنے دفتر یا اسکول میں گھر کے بنے پراٹھے لےجانا چاہتے ہیں لیکن کھانے کے وقت ان کے ٹھنڈا ہونے سے پریشان رہتے ہیں تو سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے یہ پریشانی دور کردی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر کینیڈا میں موجود دو بھارتی انفلوئنسرز کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گھر کے بنے پراٹھوں کو دیر تک گرم رکھنے کا دیسی طریقہ دکھا رہے ہیں۔
ویڈیو میں انفلوئنسرز کو یہ کہتے سا جاسکتا ہے کہ کینیڈا کی ٹھنڈ میں کیسے گرما گرم کھانا لے کے گھوما جائے۔
اس کے بعد وہ ایک چھوٹے تھرماس میں سے ایلومینم فوائل میں لپٹے پراٹھے نکالتے جن میں سے دھواں اٹھ رہا ہوتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کھانا گرم رکھنے کے اس دیسی طریقے کی خوب تعریف کررہے ہیں۔
تاہم ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایسے لنچ باکس دستیاب ہیں جو کھانا گرم رکھتے ہیں، یہ کئی دہائیوں سے زیر استعمال ہیں اور باآسانی خریدے جاسکتے ہیں۔